خدا کے واسطے لے چل صبا مدینے میں ۔ عارف امرتسری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: عارف امرتسری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خدا کے واسطے لے چل صبا مدینے میں

کہ میں یہاں ہوں، مِرے مصطفے مدینے میں


سُنا ہے رحمتِ پرور دگارِ عالم بھی

برستی رہتی ہے بن کر گھٹا مدینے میں


چلو مدینے چلیں، ہوں گی مشکلیں آساں

ہیں دو جہاں کے مشکل کشا مدینے میں


مری نظر میں بڑے خوش نصیب ہیں وہ لوگ

جو دیکھتے ہیں درِ مجتبیٰﷺ مدینے میں


درِ حضور پر پہنچوں تو پھر نہ آؤں کبھی

گزاروں عمرئیں بن کر گدا مدینے میں


گناہگار نہ گھبرائیں روزِ محشر سے

ہیں سب کے شافعِ روزِ جزا مدینے میں


ہو ناز کیوں نہ مدینے کو اپنی قسمت پر

تمام نبیوں کے ہیں پیشوا مدینے میں


درِ رسول سے جو چاہو مانگ لو عارف

قبول ہوتی ہے سب کی دعا مدینے میں