خوش گفتار کی باتیں ہوں گی ۔ ارشد شاہین

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: ارشد شاہین

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خوش گفتار کی باتیں ہوں گی

اب سرکار کی باتیں ہوں گی


دوست پرانے مل بیٹھے ہیں

حسنِ یار کی باتیں ہوں گی


جس کا ذکر خدا کو پیارا

اس دل دار کی باتیں ہوں گی


کون مقابل پھر ٹھہرے گا ؟

جب کردار کی باتیں ہوں گی


ذکر وفا کا جب آئے گا

یارِ غار کی باتیں ہوں گی


فقر پر اپنے ناز تھا جس کو

اس سردار کی باتیں ہوں گی


پھول جھڑیں گے لب سے ارشد

جب سرکار کی باتیں ہوں گی

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام