دلکش و حسنِ مجسم تری اعلٰی قامت ۔ عباس عدیم قریشی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : عباس عدیم ہاشمی

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ماخذ میں ترمیم کریں]

قدِ زیبائے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم <REF> سہ فروغ ِ نعت، اٹک، شمارہ : 16- 17 اپریل تا ستمبر 2017، ص 25​ </REF>


دلکش و حسنِ مجسم تری اعلیٰ قامت

معتدل حسن مکمّل کا حوالہ قامت


قد، وہ قد حسن تناسب کا مرقّع کہیے

جاں نثاروں میں نظر آئے جو بالا قامت


خلقتِ اصل میانہ ہے پہ اللہ غنی

سب سے ممتاز ہی لائے شہِ والا قامت


مثل و تمثیل نہیں جس کی وہ مینار ہیں آپ

نور قامت ہیں حضور آپ اجالا قامت


ظلِ رحمت میں چھپالے جو خطا کاروں کو

اور کس کی ہے عدیمؔ ایسی دوشالہ قامت


حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]