دل کے لہو سے مدح محمد لکھا کرو

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

غیر منقوط نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شاعر :ذوالفقار نقوی


دل کے لہو سے مدحِ محمد لکھا کرو

دل کھول کر رسول سے دل کی کہا کرو

دل کی لگی ہے دل کو مسلسل لگی ہوئی

اے سرورِ امم کوئی دل کی دوا کرو

اسم ِ رسول آئے، کوئی ہمکلام ہو

دل سے سلام کر کے اے لوگو اٹھا کرو

گمراہی ڈس رہی ہے دلوں کو سحر مسا

ادراک و آگہی مرے مولا عطا کرو

اکمل ہے وہ، کمال ِ الہی کا عکس ہے

اس عکس ِ دائمی کو سروں کی ردا کرو