دنیا ہے ایک دشت تو گلزار آپﷺ ہیں ۔ احمد ندیم قاسمی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


احمد ندیم قاسمی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دنیا ہے ایک دشت تو گلزار آپﷺ ہیں

اس تیرگی میں مطلع انوار آپﷺ ہیں


یہ بھی سچ ہے کہ آپﷺ کی گفتار ہے جمیل

یہ بھی ہے حق کہ صاحب کردار آپﷺ ہیں


ہو لاکھ آفتاب قیامت کی دھوپ تیز

میرے لیے تو سایہ دیوار آپﷺ ہیں


دربار شہ میں بھی میں اگر سر کشیدہ ہوں

اس کا ہے یہ سبب، مرا پندار آپﷺ ہیں


مجھ پر بہ جرم غربت و دامن دریدگی

سب لوگ سنگ زن ہیں تو گلبار آپﷺ ہیں


ہے میرے لفظ لفظ میں گر حسن و دلکشی

اس کا یہ راز ہے مرا معیار آپﷺ ہیں


انساں مال و زر کے جنون میں ہے مبتلا

اس حشر میں ندیم کو درکار آپﷺ ہیں


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

احمد ندیم قاسمی