دن بلند ہوتا ہے، اور رات چلتی ہے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

شاعر: فاروق رضا

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دن بلند ہوتا ہے، اور رات چلتی ہے

مصطفیٰ کے صدقے میں، کائنات چلتی ہے


کنجیاں خدا نے دیں، ان کو سب خزانوں کی

ہر روش سخاوت کی، ان کے ہاتھ چلتی ہے


بارگاہِ مولیٰ میں، مصطفیٰ وسیلہ ہیں

ان کو قرب حاصل ہے، ان کی بات چلتی ہے


گھر سے جب نکلتا ہوں،میں درود پڑھتا ہوں

رحمت الٰہی بھی، ساتھ ساتھ چلتی ہے


ذکرِ رحمت عالم، میں ہوا بھی شامل ہے

ڈال ڈال چلتی ہے، پات پات چلتی ہے


زندگی رضا میری، شاعری رضا میری

دل میں عشق احمد ہے، لب پہ نعت چلتی ہے