دونوں جہاں میں حسن سراپا ہیں آپ ہی ۔ یوسف راہی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: یوسف راہی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دونوں جہاں میں حسن سراپا ہیں آپ ہی

بے شک فروغ عرش مُعلاّ ہیں آپ ہی


ہر اہل دل کی جان تمنا ہیں آپ ہی

میں کیا کہوں کہ فخرِ مسیحا ہیں آپ ہی


بدرِ منیر آپ ہیں طیبہ کے بےگماں

فضلِ خدا سے نیر بطحا ہیں آپ ہی


دل کی نظر سے اپنے جدھر دیکھتا ہوں

ہر شئے میں اس جہاں ہویدا ہیں آپ ہی


ایسا کہاں کوئی کہ میں جس کی مثال دوں

اہلِ وفا کی آنکھ کا تارا ہیں آپ ہی


لائے کہاں سے جا کے کوئی آپ کی نظیر

گردوں پہ کبریا کے دل آرا ہیں آپ ہی


ہمسر کہاں سے لائے کوئی آپ کا حضور

دونوں جہاں میں برتر واعلا ہیں آپ ہی


حیرت ذدہ ہیں مانی وبہزاد دیکھ کر

بے مثل شاہکارِ زمانہ ہیں آپ ہی


نازاں نہ کیوں نصیب پہ اپنے ہو عمر بھر

راہی خوش نصیب کے آقا ہیں آپ ہی