دونوں عالم کا وہ سلطان لئے پھرتی ہے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

شاعر: فاروق رضا

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دونوں عالم کا وہ سلطان لئے پھرتی ہے

آمنہ، گود میں قرآن لئے پھرتی ہے

اپنے ہونٹوں پہ درودوں کی چمکتی یہ کرن

روشنی سینے میں، ہر آن لئے پھرتی ہے

شاہ کونین ﷺ کی ہر روز سواری میں بنوں

اونٹنی دل میں یہ ارمان لئے پھرتی ہے

وہ جسے احمد مرسل ﷺ کی شفاعت کہئے

میری ہستی یہی سامان لئے پھرتی ہے

ہاں ہاں اصحابِ محمد ﷺ کی جماعت لوگو

دین و ایمان کی پہچان لئے پھرتی ہے

سرورِ دیں ﷺ کے پسینے سے معطر اب بھی

سر پہ بادِ صبا گلدان لئے پھرتی ہے

شاعری تیری مدینے کے گلی کوچوں میں

اے رضاؔ لہجہ حسان لئے پھرتی ہے