دیوان مشاعرہ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

دیوان مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ایسا مشاعرہ جس میں شعرا ء کے دیوان مکمل کرنے کے لئے حروف تہجی کی ترتیب سے ردیفیں یا حروف دیے جاتے ہیں ۔ اور شعرا ان ردیفوں پر کلام کہہ کر اپنا دیوان مکمل کرتے ہیں ۔اس طرح کے مشاعروں کی تاریخ کافی پرانی ہوگی ۔ لیکن حال ہی میں یہ اصطلاح پہلی بار فیس بک کے ادبی گروپ مشاعرہ میں نظر آئی ۔ کچھ اہم دیوان مشاعرے درج ذیل ہیں۔

فروغ نعت ردیفی مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یہ مشاعرہ فیس بک کے گروپ فروغ نعت کے زیر اہتمام جاری ہے ۔ اس مشاعرے میں شرکاء کو ہر ماہ حروف ِ تہجی کی ترتیب سے ایک ردیف دی جاتی ہے اور شعراء اس پر حمدیہ و نعتیہ کلام کہتے ہیں ۔۔ ردیف دینے کی وجہ سے فروغِ نعت میں اس مشاعرے کو ردیفی مشاعرہ کہا جاتا ہے ۔ ہمارا خیال ہے کہ اس طرح کے مشاعرے کے لئے بھی دیوان مشاعرے کی اصطلاح زیادہ موزوں ہے ۔

دیوان مشاعرہ ۔ مشاعرہ گروپ ۔ فیس بک[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دیوان مشاعرہ ۔ کا انعقاد فیس بک کے گروپ مشاعرہ گروپ میں ہوتا ہے ۔ اس میں ہر ماہ ایک ایونٹ حمد و نعت اور دوسرا غزل پر مبنی ہوتا ہے۔ اب تک اس ایونٹ کے تحت اردو کے حرف تہجی ج تک مشاعرے منعقد ہو چکے ہیں جن میں بہت اعلی پائے کی نعوت سامنے آئی ہیں۔ دیوان مشاعرہ کا آغاز یکم اپریل دو ہزار سولہ کو ہوا اور پہلا ایونٹ حمد پر مبنی تھا۔ ایونٹ کے لیے ردیف ’’الف‘‘ اور بحر ’’فاعلاتن مفاعلن فعلن‘‘ مقرر کی گئی۔