رہ شریعت پر آ رہے ہیں قدم اپنا بڑھا رہے ہیں ۔ عزیز جے پوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: عزیز جے پوری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

رہِ شریعت پر آ رہے ہیں قدم اپنا بڑھا رہے ہیں

خدا بھی ہو ہی رہے گا اپنا نبی کو اپنا بنا رہے ہیں


درود جو ان پہ پڑھ رہے ہیں وہ اپنے رتبے بڑھا رہے ہیں

خدا سے نعمت وہ لے رہے ہیں خدا سے جنت وہ پا رہے ہیں


تمہاری الفت میں مرنے والے زمانے بھر کو جلا رہے ہیں

تمہارے بیمار ایک عالم کو فخر عیسیٰ بنا رہے ہیں


جو جاں اپنی گنوا رہے ہیں رضا وہ تمہاری پارہے ہیں

زباں پہ صلِ علیٰ کے نعرے نوید بن بن کے آرہے ہیں


یہ محفل مولدِ محمد ہے یہاں فرشتے علیٰ التواتر

پیام رحمت کے لا رہے ہیں نوید بخشش سنا رہے ہیں


جو جھک چلے ہین تمہاری جانب جو ہو چلے دل سے تم پہ راغب

وہ اپنی صورت مٹا مٹا کر تمہارا نقشا جما رہے ہیں


نہو پریشان دل پریشان سرِ قیامت وہ پیش رحماں

نہ اپنے گیسو سنوارتے ہیں یہ تیری بگڑی بنا رہے ہیں


نصیب تجھ کو جگا رہا ہے اٹھا اٹھا کر سنا رہا ہے

کہ کھول آنکھیں قدم لے اٹھ کر وہ دیکھ سرکار آرہے ہیں


ہوئے ہیں یوں تو بہت پیمبر اور ایک سے ایک بڑھ کے لیکن

حبیب اور شفیع محشر تو ایک فقط مصطفیٰ رہے ہیں


عزیز کنعان نعت حضرت؟ مگر ہے خواب شبِ زلیخا

نصیب کیا جاگ اٹھے ہیں میرے جو آپ تشریف لارہے ہیں