سر بہ سر مصحفِ انوار کوئی اور نہیں ۔ قمر وارثی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: قمر وارثی

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سر بہ سر مصحفِ انوار کوئی اور نہیں

آپ ہیں آپ ہی سر کارؐ کوئی اور نہیں


ہے یہ قرآں سے بھی روشن کہ شہِؐ دیں جیسا

صاحبِ سیرت وکردار کوئی اور نہیں


صنعتِ خالقِ کونین میں اے شاہِ اممؐ

آپ کی شان کا شہکار کوئی اور نہیں


آپ جس منزلِ معراج کو پہنچے آقاؐ !!

ایسی رفعت کا سزا وار کوئی اورنہیں


خواہشِ دیدنبیؐ کس کو نہیں ہے لیکن

ربِّ اکبر سا طلبگار کوئی اور نہیں


پھول رحمت کے بہ ہرآن جہاںِ کھلتے ہیں

کوئے آقاؐ سا چمن زار کوئی اور نہیں


دیکھ کر جس کو حضورؐ اپنی خبر تک نہ رہے

ہے وہ بس آپ کا دربار کوئی اور نہیں


آپ احمد ؐ بھی محمد ؐ بھی ہیں محمود بھی ہیں

اِن چراغوں سے ضیا بارکوئی اور نہیں


راستہ قرب الٰہی کا دکھا نے میں قمرؔ

جیسے آقاؐ ہیں مدد گار کوئی اور نہیں


رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25