سی حرفی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


سی حرفی پنجابی کی مشہور صنف ہے جس میں ایک بند کے کئی مصرعے ہوتے ہیں ۔ اور ہر بند کو بالترتیب حروف تہجی سے شروع کیا جاتا ہے ۔ پہلا بند الف سے دوسرا ب سے اسی طرح آخر تک ۔ اردو میں سی حرفی لکھتے ہوئے یہ اہتمام کیا گیا کہ بند کو حروف تہجی کے اعتبار سے شروع کرنے کے بجائے حروف تہجی کو مصرعے کا آخر میں ردیف یا قافیہ کی شکل میں لایا گیا ۔


نعتیہ سی حرفی کے حوالے محمد افضل فقیر نے اس صنف میں حفیظ تائب کی کاوش کو اولیت دی ہے <ref> حافظ محمد افضل فقیر ، وسلمو تسلیما ، حفیظ تائب، مئی 2004 ، ص 42 </ref>۔ دو بند پیش کیے جا رہے رہے ہیں


نام خدا سے سلسلا

زمزمہ درود کا

منزل ذات کا پتا

نور و ظہور ِ مصطفےٰ

روح و رواں کی ہے صدا

صلی علیٰ نبینا

صل علیٰ محمد


جلوہ روئے آنجناب

ارض و سما کی آب و تاب

مطلعِ حق کا آفتاب

آپ کی شرع مستطاب

قدر ر و جہت نما

صلی اعلیٰ نبینا

صل علیٰ محمد

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ماہیا | دوہا | بولی اور دیگر اصناف ِ سخن

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]