صارف:Akif Ghani

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

ہو عشقِ محمدﷺ کا جنہیں پاس الگ (نعت)

ہو عشقِ محمدﷺ کا جنہیں پاس الگ ہی پھر زندگی آتی ہے انھیں راس الگ ہی خوشبو میں ہے ملفوف اگرچہ ترا پیرس ہے میرے مدینے کی مگر باس الگ ہی بن مانگے ہوئی جن کی عطا ہم پہ ہمیشہ ان صاحبِ کوثرﷺ سے ہے اب آس الگ ہی ہو جائیں محمدﷺ پہ دل و جاں سے فدا ہم ہے ان کی محبت کا یہ احساس الگ ہی دل میں ہے مدینے کی زیارت کا ارادہ آنکھوں میں ہے دیدار کی اِک پیاس الگ ہی طیبہ کے گلی کوچوں کا ہے رنگ جدا سا اور اہلِ مدینہ کی ہے بُو باس الگ ہی عشاق تو مل جائیں گے ہر کوچے میں عاکف! پر عشق کی دولت ہے مرے پاس الگ ہی