صارف:Azam Ali

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

آپ کا خلق بھی قرآن ہے سبحان اللہ روح القدس بھی دربان ہے سبحان اللہ

رخِ زیبا سا زمانے میں نہیں آیا کوئی ہے عقیدہ مِرا ایمان ہے سبحان اللہ

ان کے در سے کبھی خالی نہیں آیا کوئی ان کا نوکر بھی تو سلطان ہے سبحان اللہ

وصفِ سرکار سے معمور ہے سارا قرآن واہ !سرکار کی کیا شان ہے سبحان اللہ

ظلم سہتے ہی رہے خامشی سے آقا مِرے رخِ سرکار پہ مسکان ہے سبحان اللہ

مومنو پڑھتے رہو ان پہ عقیدت سے سلام

یہ تو اللہ کا فرمان ہے سبحان اللہ

نعتِ سردارِ مدینہ ہو لبوں پر اعظم میری بخشش کا یہ سامان ہے سبحان اللہ