لمعاتِ مدحت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
FB IMG 1690887092878.jpg

کتاب : لمعاتِ مدحت

شاعر: حافظ محمد عبدالجلیل

پبلشر: نعت آشنا پبلیکیشنز پاک ٹاور کبیر سٹریٹ اردو بازار لاہور 03009187575

صفحات : 272

قیمت: 1199 روپے

سال ِ اشاعت : 2023

تعارف کنندہ : ارسلان ارشد

لمعاتِ مدحت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حافظ محمد عبدالجلیل کا چوتھا مجموعہء نعت "لمعاتِ مدحت" دلکش ٹائٹل کے ساتھ عمدہ آرٹ پیپر پر طبع ہو کر منظرِ عام پر آیا ہے۔ یہ حافظ صاحب پر اللہ رب العزت کی خاص عطا ہے جس کی بدولت انہوں نے مسلسل تیسرے سال آقا کریمﷺ کی بارگاہِ ناز میں نعتوں کا خوبصورت مجموعہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ اس دیدہ زیب مجموعہء کلام میں ایک حمد کے بعد 102 نعتیں، حضرت حفیظ تائب کی ایک نعت پر تضمین، صحابہؓ و اہلِ بیتؓ سمیت 7 مختلف شخصیات کے مناقب اور 1 نذرانہء درود و سلام شامل کیا گیا ہے۔ کتاب اور صاحبِ کتاب کے حوالے سے دنیائے نعت کے جن تابندہ ستاروں کے مضامین اس کتاب میں شامل کئے گئے ہیں اُن میں ڈاکٹر ریاض مجید، سید شاکر القادری چشتی نظامی، ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی، نور محمد جرال، ڈاکٹر عرفی ہاشمی، محمد ظفر اقبال نوری، علامہ نصیر سراجی، سیدہ پروین زینب سروری، الیاس بابر اعوان، ابوالحسن خاور اوراشفاق احمد غوری کے نام شامل ہیں۔ حافظ محمد عبدالجلیل کی گزشتہ نعتیہ شاعری کی طرح اس کتاب میں موجود نعتیں بھی نہایت عمدہ اور مرصع الفاظ کا چناؤ کر کے لکھی گئی ہیں جن میں موضوعاتی وسعت، علمی و شعری پختگی، لہجے کی شیرینی اور موسیقیت کی دلکشی کا روح پرور امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے


منتخب اشعار[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مُژدہ سُنا جو آپﷺ سے مزدور کِھل اُٹھا

آنسو خوشی کا ہاتھ کے چھالے میں آگیا


بات اُنﷺ کی اگر سُنی ہوگی

پھر تو لہجے میں چاشنی ہوگی

اُنﷺ کی سیرت سے روشنی لیجئے

قبر و محشر میں روشنی ہوگی


اِذنِ ثنا ملا جنہیں، اخلاص ہو نصیب

مدحت نگار سے شہا! ہر نعت خوان تک


قصیدے بادشاہوں کے ہمیں کہنے نہیں آتے

سدا اُنﷺ کی ثنا کرنا یہی ہے شاعری اپنی


ربیعُ النُور کی بارہ جو گھر گھر میں اُجالا ہے

تو انساں ہی نہیں لوگو یہ گھر خوشیاں مناتے ہیں