محفلِ نعت پاکستان -کراچی-خواتین

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


ایک رپورٹ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خواتین مشاعرہ

26 مئی 2023 سہ پہر تین بجے معروف اسکالر ثروت عسکری کی رہائش گاہ پر زیر اہتمام "محفل نعت پاکستان ( خواتین - کراچی)" کے تحت نعتیہ مشاعرہ مایہ ناز شاعرہ گلنار آفرین Gulnar Afreen کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ مشاعرے کی روح رواں شاہدہ عروج Shahida Urooj Khan ، سلمیٰ رضا سلمیٰ ، عشرت حبیب Ishrat Habib گزشتہ دو سال سے اس محفل کا سلسلہ برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔جس کی صدارتگلنار آفرین اور نظامتعشرت حبیب بہت خوش اسلوبی سے کرتی آ رہی ہیں ۔

اس بار اس محفل میںپاکستان کی دو مایہ ناز شاعرات پروین حیدر اور زیب النساء زیبی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے محفل کو بام عروج تک پہنچایا ۔

محفل کا آغاز شاہدہ عروج نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور راحت رخسانہ نے حمد باری تعالیٰ پیش کی ۔

سلمیٰ رضا سلمیٰ

راحت رخسانہ Rahat Rukhsana

پروین حیدر

زیب النساء زیبی

عشرت حبیب

شاہدہ عروج

بینا کامران Bina Kamran

ہما ناز

ثروت عسکری Dr Sarwat Askari

شگفتہ ناز

امت النساء حئی

سیدہ کوثر Syeda Kausar

تابندہ سحر عابدی

شہناز رضوی Shahnaz Rizvi

شازیہ طارق Shazia Tariq

دیگر بہت سی شاعرات نے اپنا اپنا عقیدت بھرا کلام پیش کیا۔ 

ان سے معذرت جن کا نام نہیں لکھ پائی ۔

مجھے خوشی ہےاتنی قد آور شخصیات ، نامور شاعرات کے سامنے مجھے اپنا کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ۔ بےشک یہ میرے رب کی مہربانی ہے، ورنہ میں کچھ بھی نہیں ۔😌🙏

ثروت عسکری کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس پرنور محفل میں انہیں سننے کا موقع ملا جس میں انہوں حضرت خدیجتہ الکبری رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی بابت دل افروز ، ایمان افروز بیانیہ سے محفل میں چار چاند لگا دیے ۔ بعد ازاں بہترین و پر تکلف عشائیے سے تمام مہمان خواتین کی خاطر مدارت کی گئی ۔ فوٹو سیشن کا دور چلا اور یوں کھاتے پیتے ، گپ شپ لگاتے، ہنستے مسکراتے ، اگلے ماہ ایسی ہی پرنور محفل میں ملاقات کا عہد کرتے سب اپنی اپنی منزل کی جانب چل دیے۔


رپورٹ ۔۔ریحانہ ایجاز