محمد مصطفٰی خیر الوری نورِ خدا تم ہو

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: عمران عطائی

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محمد مصطفٰی خیر الوری نورِ خدا تم ہو

نبی ہیں مقتدی سارے امام الانبیاء تم ہو


کبھی کنکر پڑھیں کلمہ کبھی ہو چاند دو ٹکڑے

کبھی سورج پلٹ آئے سراپا معجزہ تم ہو


تم اول ہو تم آخر ہو مزمل ہو مدثر ہو

خدا کے بعد افضل تر حبیبِ کبریا تم ہو


ادب سے چوم لیتے ہیں تمہارے نام کو آقا

ہماری روح کی تسکین، آنکھوں کی ضیا تم ہو


خلیل اللہ نے اپنی دعاؤں میں تمہیں مانگا

یقیناً ہو گیا ثابت براہیمی دعا تم ہو


عطائی کو بھی ہے امید قرآں میں بھی لکھا ہے

شفاعت کے لیے اے شافعِ روز جزا تم ہو