مدحت نامہ ۔ صبیح رحمانی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


مدحت نامہ (انتخاب نعت۔۔۔دبستان کراچی کے غیر صاحب کتاب نعت گو ) مرتبہ صبیح رحمانی

پیش نظر کتاب ’’مدحت نامہ‘‘ دبستان کراچی کے ان شعر ا کی نعتوں کا انتخاب ہے جو کسی وجہ سے اپنا نعتیہ مجموعہ نہ مرتب کر سکے۔ اس طرح بارگاہ رحمت اللعالمین میں ان کی نعت کا نذرانے کا یہ مجموعہ ان کے اعمال نامے میں ایک گہر ہائے آب دار کی طرح چمکے گا ۔مدحت نامہ میں تقریباً سوا دو سو شعرائے کراچی کی ایک /دو نعت شامل ہیں،ان شعرا میں سے جن کی تاریخ پیدائش دستیاب تھی اسے بھی شامل کیا ہے اور جن کی وفات کی تاریخ مل گئی اسے درج کر دیا ہے ۔ان شعرا کے نعتیہ مجموعے باجود شائع نہیں ہو سکے مگر اس فہرست میں ایسے ایسے شعرا بھی شامل ہیں جن کے نام سے بھی بڑی حیرانی ہوئی کہ صبیح نے کس دقت سے ان کے بارے میں کھوج لگایا اور ان کی نعت حاصل کی کیونکہ جب آپ اس کتاب کا مطالعہ کریں گے تو آپ بھی ورطہ حیرت میں پڑجائیں گے ۔ صبیح رحمانی نے یہ عمل کسی نام و نمود کے لیے نہیں کیا بلکہ ایک طرح سے ان کی نعت شامل کر کے ان کی عاقبت میں بہتری کے لیے راہ آسان کی ہے ۔ کتاب کا سرورق بڑا خوبصورت ہے بلکہ ایمان افروز ہے ۔ قیمت بھی مناسب ہے اور طباعت بھی نفیس مگر ان سے ہٹ کر جو چیز دیکھی جاتی ہے وہ اس کتاب کا اصل ہے کہ کتاب میں جو مواد ہے وہ انمول ہے ۔

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

100 مشہور نعتیں | شبستان ِ حرا