مدینہ جا کے دیکھیے کہ ہیں جہاں تجلیاں ۔ عبد اللہ ناظر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

شاعر: عبداللہ ناظر

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ماخذ میں ترمیم کریں]

مدینہ جاکے دیکھیئے کہ ہیں جہاں تجلّیاں

خدا کے فضل سے حضور کی عیاں تجلّیاں


قرارِ فکر اور سکون قلب و جاں تجلّیاں

بنور مصطفی ہیں اپنی پاسباں تجلّیاں


نفس نفس میں بوئے گل رچی ہوی بسی ہوی

ہر ایک سو نبی کی ہیں تجلّیاں تجلّیاں


خدا کے ساتھ آپ کا بھی ذکر ہے زبان پر

ہمارے آس پاس ہیں یہاں وہاں تجلّیاں


کرم سے آپ کے نہ کیوں فضا ئے سرخوشی ملے

حریمِ ناز میں ہیں جب رواں دواں تجلّیاں


یقیں نہ آئے تو چلو دکھاؤں ہر نماز میں

نبوّت رسول کی ہیں ترجماں تجلّیاں


گناہگار ناظر جہانِ رائگاں ہوں میں

حضور سر پہ بن گئی ہیں سائباں تجلّیاں