مدینے جا کے دیکھوں میں بھی میخانہ محمد کا ۔ رضی عظیم آبادی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: رضی عظیم آبادی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مدینے جا کے دیکھوں میں بھی میخانہ محمد کا

زہے تقدیر ہاتھ آئے جو پیمانہ محمد کا


جنوں خیزی میں بھی پیہم ادب ملحوظ رہتا ہے

کہ جل کر خاک ہو جاتا ہے پروانہ محمد کا


اسی نسبت سے پہچانیں گے مجھ کو لوگ محشر میں

لکھا ہوگا جبیں پر یہ ہے دیوانہ محمد کا


مری تسبح کے دانوں کی عظمت لوگ کیا جانیں

کہ ذکرِ خیر کرتا ہے ہر اک دانہ محمد کا


نبی کے چاہنے والو مری یہ بات بھی سن لو

کہ جنت کے سوا ٹھہرا ہے کاشانہ محمد کا


زمیں پہ جنت الفردوس ہے روضہ شہِ دیں کا

جُدا گانہ جو ٹھہرا ہے یہ کاشانہ محمد کا


رضی پھر سر کے بل پہنچے گا دربارِ رسالت میں

میسّر مجھ کو ہو جائے جو پروانہ محمد کا