مری زندگی محمد مری جستجو محمد ۔ عنبر وارثی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: عنبر وارثی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مری زندگی محمد مری جستجو محمد

مرا مدعا محمد مری آرزو محمد


کبھی فرش پر عیاں ہیں کبھی عرش پر نہاں ہیں

کہیں نورِ کُل محمد کہیں شانِ ہُو محمد


مہ و مہر و انجمن میں، گُل و غنچہ و چمن میں

کہیں حُسنِ کُل محمد کہیں رنگ وبو محمد


زہے خوبی مقدر مجھے عشق راس آیا

مری ہر نظر ہے جلوہ مرے چار سو محمد


بجمالِ حُسن و خوبی بسریر دلربائی

مری ہر نظر ہے جلوہ مرے روبرو محمد


یہی آرزو ہے عنبر درِ مصطفیٰ پہ جا کر

کروں سجدہ محبت پڑھوں اللہ ہُو محمد