معراج کی رہوں کے اسرار تک نہ پہنچا ۔ رحمان حفیظ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Rehman Hafeez.jpg

شاعر : رحمان حفیظ

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

معراج کی رہوں کے اسرار تک نہ پہنچا

"اب تک زمانہ ان کی ، رفتار تک نہ پہنچا"


دل میں ہے جو عقیدت اظہار تک نہ ائی

یہ ایسا نقش ہے جو دیوار تک نہ پہنچا


اکثر نے بن کہے ہی اپنی مراد پائی

ان ؐ کا کوئی گدا بھی اصرار تک نہ پہنچا


وہ ؐ غار میں پہنچ کر اللہ تک بھی پہنچے

تُو غار تک پہنچ تک کر بھی غار تک نہ پہنچا


کفّار نے جگایا یثرب کی عصبیت کو

لیکن یہ زہر میٹھا انصار تک نہ پہنچا


تاریخ نے نہ دیکھی ، پُر امن جنگ ایسی

مکّی کوئی بھی خوفِ آزار تک نہ پہنچا


کی بھی گئی جو سر پر بارانِ سنگ و آہن

دستِ نبی ؐ کبھی بھی تلوار تک نہ پہنچا

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام