نذرِ محترم سید وحید القادری عارفؔ ۔ ڈاکٹر احمد علی برقی ؔ اعظمی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


وحید القادری عارف کی شاعری پر منظوم تبصرہ

از ڈاکٹر احمد علی برقی ؔ اعظمی

نذرِ محترم سید وحید القادری عارفؔ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

فخرِِ دوراں ہیں وحید القادری

جن کی نعتیں ہیں سرودِ سرمدی


موجزن ہے ان میں عشقِ مصطفیٰﷺ

ذہن کو ملتی ہے جس سے تازگی


ہے تصوف سے انھیں بیحد لگاو

منعکس ہے جس سے روحِ معنوی


ان کے گلہائے عقیدت دیکھ کر

کیوں ملے سب کو نہ روحانی خوشی


غوث الاعظمؒ سے بھی وابستہ ہیں وہ

سلسلہ ہے جن کا برقی ؔ‘ قادری


﴿دیگر﴾

ہیں مرجعِ اہلِ نظر سید وحید القادری

شاعر ہیں یہ اک معتبر سید وحید القادری


ہیں اُن کے گلہائے سخن بزمِ ادب کی آبرو

سب کے ہیں منظورِ نظر سید وحید القادری


ہے فکر و فن کا معترف عارفؔ کے برقی ؔ اعظمی

ہیں سرِّ حق سے باخبر سید وحید القادری


﴿دیگر﴾

ہیں یہ گلہائے عقیدت روح پرور آپ کے

نعتیہ اشعار ہیں یہ مظہرِ حبِّ نبی


آپ کی نذرِ عقیدت کا نہیں کوئی جواب

شاعرِ جادو بیاں سید وحید القادری