نعتاں جان مدینے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
20231004 181001.jpg

کتاب : نعتاں جان مدینے

شاعر: محمد اقبال زخمی

مرتب: ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد

پبلشر: ادارہ پنجابی لکھاریاں، جیا موسیٰ شاہدرہ لاہور 03004737299

صفحات : 128

قیمت: 300 روپے

سال ِ اشاعت : 2023

تعارف کنندہ : ارسلان ارشد

نعتاں جان مدینے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

الحاج محمد اقبال زخمیؒ کا کلام پنجابی ادب میں اہم مقام رکھتا ہے۔ درس و تدریس کے شعبے سے منسلک رہنے والے محمد اقبال زخمی صاحبؒ نے ابتدا میں غزل گوئی کے میدان میں نام بنایا مگر پھر اُن کی سوچ اور سخن کا رُخ مستقل طور پر نعتِ مصطفےٰﷺ کی جانب ہو گیا۔ انہوں نے نعت تخلیق بھی کی اور پنجابی نعتیہ ادب کے بکھرے موتیوں کو سمیٹ کر بہت خوبصورت انداز میں سجا کر بھی سامنے لاتے رہے، اُن کی مرتب کردہ 6 کتب پنجابی نعت کے قابلِ قدر نعتیہ انتخاب میں شمار کی جا سکتی ہیں۔ ان کتب میں بہت سارے ایسے اہم پنجابی شعراء کا کلام بھی پڑھنے کو ملتا ہے جنہوں نے عمدہ نعتیں کہی ہیں مگر اُن کا مجموعہء نعت سامنے نہیں آ سکا۔ اس حوالے سے یہ انتخاب بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ اسی طرح ماہنامہ لکھاری کا اجراء اور اس کے نعت نمبرز بھی اُن کی قابلِ قدر خدمات کا حصہ ہیں۔ اس سب کے علاوہ اُن کی اپنی نعتیہ شاعری بھی نہایت خوبصورت اور سادگی بھری عقیدتوں کا نمونہ ہے ۔ ماہنامہ لکھاری سے متعلق مصروفیات اور نعتیہ انتخاب کو سالانہ بنیاد پر شائع کرنے کے پراجیکٹس کو زیادہ اہمیت دینے کے باعث اُن کے اپنے مجموعہء نعت کی اشاعت تاخیر کا شکار رہی اور 2009 میں اُن کا وصال ہوگیا۔ اب محمد اقبال زخمیؒ کی وفات کے 14 برس بعد اُن کے صاحبزادے ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد نے اپنے والدِ مکرم کے نعتیہ کلام کو نہایت سعادتمندی کیساتھ جمع کر کے ایک مکمل مجموعہ "نعتاں جان مدینے" کے عنوان سے شائع کر کے محمد اقبال زخمیؒ(مرحوم) کے دوستوں، شاگردوں اور عقیدت مندوں کو ایک خوبصورت تحفہ پیش کیا ہے۔ اس کتاب کی اشاعت نعتیہ ادب کا بھی اُن پر ایک قرض تھا جسے انہوں نے بخوبی ادا کر دیا ہے۔ 128 صفحات پر مشتمل اس کتاب کے آغاز میں محمد اقبال زخمیؒ کے لئے لکھا گیا محمد شریف انجم کا منظوم خراجِ تحسین شامل ہے۔ بیک فلیپ پر ڈاکٹر سید تنویر بخاریؒ اور اندرونی فلیپس پر انور اداس اور شناور اسحاق کے تاثرات موجود ہیں جبکہ کتاب کے مرتب ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد کے محمد اقبال زخمیؒ اور اُن کی نعت گوئی بارے لکھے گئے دو مضامین بھی اس کتاب کا حصہ ہیں۔ "نعتاں جان مدینے" میں موجود کلام کی بات کریں تو اِس دیدہ زیب کتاب میں مدحتوں کے رنگ برنگ موتی دکھائی دیتے ہیں ایک حمدِ باری تعالیٰ کے بعد کتاب کا مرکزی باب یعنی پنجابی نعت ہے جس میں 50 کے قریب نعتیں شامل ہیں اسی باب کے آخر میں چند نعتیہ نظمیں، چومصرعے اور ماہیئے درج ہیں جبکہ کتاب کے آخری صفحات پر موجود 7 اردو نعتیں بھی اس کتاب کے مواد میں شامل ہیں۔ محمد اقبال زخمیؒ کی ساری نعتیہ شاعری رسولِ مکرمﷺ اور اُن کے شہرِ کرم مدینہ پاک سے اُن کی والہانہ محبتوں کا مظہر ہے۔ یوں تو مدینہء منورہ سے عقیدتوں کا اظہار تقریباً ہر ایک نعت گو کے ہاں ملتا ہے مگر محمد اقبال زخمیؒ کی عقیدت کا والہانہ پن اُن کے شعروں کو ایک خاص کیفیت دیتا ہے جسے پڑھنے اور سننے والا بیک وقت محسوس کر سکتا ہے


منتخب اشعار[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

لجپال غریباں دے

تک حال غریباں دے

آپے ای تے کہندے او

تسیں نال غریباں دے


ٹُرو دوستو رہنما مل گیا اے

تے منزل دا پورا پتہ مل گیا اے

جو سوہنے دے در تیک جا اپڑے نیں

تے اوہناں نوں آپے خدا مل گیا اے


شکر کراں جے میریاں عرضاں باتاں جان مدینے

تائیوں لکھدا رہنا زخمیؔ نعتاں جان مدینے


مینوں تے بڑا زخمیؔ ہے ناز مقدر تے

میں نعت سُنا آیاں سرکارﷺ دے قدماں وچ


پڑھوں نعتیں سنوں نعتیں لکھوں نعتیں کہوں نعتیں

اسی میں زندگی اپنی مَیں چاہوں کر بسر دینا