نعت رحمت ۔ طاہر سلطانی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

نسیم سحر نعت رحمت کا تعارف ان الفاط میں پیش کرتے ہیں

" نعت رحمت‘‘ کے عنوان سے ایک کتاب میں ۴۸۷ نعت گو شعراء کا کلام شامل کیا ہے، اور محققین کی سہولت کے لئے ہر نعت گو شاعر کا اصل نام، تاریخِ ولادت (اور مرحوم شعراء کی تاریخِ وفات بھی) شامل کر دی ہے۔اپنے کڑے معیارِ انتخاب کے باعث یہ کتاب اردو کے نعتیہ ادب کی تاریخ میں ایک نمایاں مقام حاصل کر چکی ہے اور بلاشبہ اس سے نعت پر تحقیق کرنے والوں کو بھی سہولت ملی ہے۔ان شعراء کا تعلق ماضی بعید اور ماضی قریب سے بھی ہے، مختلف مسالک اور مکاتبِ فکر کے ساتھ ساتھ اس میں غیر مسلم شعراء کا کلام بھی شامل ہے۔تقدیم و تاخیر کے معاملات سے بچنے کے لئے شعراء کو حروف تہجی کے اعتبار سے شائع کیا گیا ہے۔انہوں نے ایک کمال یہ بھی کیا ہے کہ اس کتاب کے آغاز میں پہلے شائع ہونے والی تمام نعتیہ کتب کے انتخابات کی فہرست بھی شامل کر دی ہے تا کہ محققین کو آسانی رہے۔اپنے کام کے ساتھ دوسروں کے کام کا اعلان اور اعتراف صاحبانِ ظرف ہی کا کام ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نسیم سحر | طاہر سلطانی