نعت ورثہ تنقیدی نشست - 29 نومبر 2019

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png


تنقیدی نشست29 نومبر 2019[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صدارت : ڈاکٹر سید عرفی ہاشمی صاحب آسٹریلیا

مہمان مبصر : عباس عدیم قریشی

منتظم : اشفاق احمد غوری


الحمدللہ رب العالمین

والصلوٰۃ والسلام علٰی سیدالمرسلین

جمعۃ المبارک کی مسعود ساعات میں ایک اور نعتِ مبارکہ کی خدمت میں حاضر ہیں

اس کلام کا توجہ سے مطالعہ فرمائیں اور اپنی اپنی استعداد کے مطابق تبصرہ ضرور فرمائیں ورنہ کم از کم پسندیدہ شعر کوٹ کر کے داد و تحسین کا بہتر طریقہ اپنائیں اور یہی نعت ورثہ کی روایت بھی ہے

کسی بھی سقم کی نشاندہی فرماتے ہوئے اپنا لب و لہجہ دلکش اور شیریں رکھیں تاکہ قاری آپ کے بلند اخلاق کا قائل ہو جائے

ہمیشہ یاد رکھیں کہ اپنا موقف پیش کرنا اہم ترین ہوتا ہے اپنے موقف کو منوانے کیلئے کسی سے الجھنا سعیٔ لا حاصل ہے

کسی بھی رکن کی دل شکنی یا دل آزاری نعت ورثہ اور خصوصاََ تنقیدی نشست میں سب سے بدترین عمل سمجھا جاتا ہے

گزشتہ ہفتے کی تنقیدی نشست کا ربط

https://www.facebook.com/groups/NaatVirsaLiteraryDiscussions/permalink/3125385250809489/


نعت ِ رسول ِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

لب پہ جب تذکرۂ سرورِ دیں رہتا ہے

رنج و غم کچھ بھی مرے دل میں نہیں رہتا ہے


پیشِ دربارِ نبی لوگ کھڑے ہیں ایسے

جیسے پیاسا کوئی دریا کے قریں رہتا ہے


دل میں رہتا ہے مرے شہر مدینہ ہردم

میرا دل شہرِ مدینہ میں کہیں رہتا ہے


ذکرِ سرکارِ دوعالم پہ مچلتا ہے کوئی

کوئی ایسا بھی ہے جو چیں بجبیں رہتا ہے


اب کسی چیز کا غم رہتا نہیں ہے مجھ کو

ہاں مگر شہرِ مدینہ کے تئیں رہتا ہے


کس طرح تیرہ و تاریک بھلا ہو رہِ زیست

جب مرے پیشِ نظر ماہِ مبیں رہتا ہے


گنبدِ خضری ہے یوں ارضِ مدینہ پہ فعول

جس طرح کوئی انگوٹھی میں نگیں رہتا ہے

اہم آراء[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

احمد زاہد - چیں بجبیں کیا خوب ترکیب استعمال کی ہے

ابرار نیر  : ماشاءاللہ ۔ اچھے مطلع کے ساتھ شروعات کی ہیں ۔ پیش دربار نبی ۔۔۔ اچھا شعر ہے ۔۔

دل میں رہتا ہے مرے شہر مدینہ ہر دم

یہ شعر بار بار پڑھنے کو دل چاہتا ہے ۔ کیا عمده

کلام ِ حسان  : شعر نمبر3کے لیے مشورہ دل میں رہتا ہےمرے شہرمدینہ ایسے جیسے دل شہرمدینہ میں کہیں رہتا ہے

افضال محمد :واہ واہ کیا کرامتانہ تجویز ہے اور کمال عمدہ ہے ماشاءاللہ

فرحان عزیز  : خوب صورت مطلع سے شروع ہونے والی نعتِ مبارکہ ایک سے ایک اچھے خیال کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔ مقطع میں لفظ "کوئی" بھرتی کا محسوس ہوتا ہے ۔ شاعر کو اس بہترین نعتِ مبارکہ پیش کرنے پر بہت داااد اور قبولیت کے لیے دعا 🤲

کوثر سعیدی  : مودبانہ گزارش۔۔۔۔۔لفظ "تنقید" کو تبدیل کرتے ہوئے کوئی اور "تدبیر" کی جائے۔۔۔۔

عاجز احمد  : ماشاء اللہ ۔۔۔ بہت عمدہ اشعار ہیں ۔۔۔۔ ان کی خوبصورتی اور اثر آفرینی کی داد نہ دینا قرینِ انصاف نہ ہو گا ۔۔۔۔

مطلوب الرسول  :

سبحان اللہ،وارفتگی لیے ہوئے عمدہ کلام۔مبارکباد کا مستحق۔

چونکہ اس نشست میں اپنی رائے کی آزادی ہے لہذا کچھ گزارشات پیش کررہاہوں۔

مطلع بہت عمدہ ہے۔

دوسرے شعر کےمصرع ثانی نے مصرع اولٰی کاتاثر کمزور بلکہ کسی حد تک زائل کردیاہے۔کیونکہ پیاسا دریاکےکنارے رہ کرپیاسارہتاکب ہے؟ اور اگررہےتوپھردریاکی فیاضی پرحرف آتا ہے۔ تیسراشعر بہت خوبصورت ہے یعنی دل اور مدینہ میں کوئی بُعد نہیں۔جیسے؛

غم دل سے اور دل سے مرے غم قریں رہا(مصحفی)

چوتھے شعر میں دونوں مصرعوں میں ردیف کے استعمال نے تلازمہ کی کمی اجاگرکردی ہے کیونکہ پہلے مصرعے کی مناسبت سے دوسرے مصرعے میں ہوتاہے زیادہ مناسب لگ رہاہے۔ اگلے شعر میں تئیں درست نہیں بیٹھ رہاکیونکہ یہ لفظ کسی تعلق کامحتاج ہے اور یہاں یہ تعلق بنتانظرنہیں آرہا۔

چھٹاشعر خوبصورت اور داد کامستحق ہے۔

مقطع میں روایتی مضمون باندھاگیاہے مگرشعرکودوسرے مصرع میں کوئی نے کمزور بنادیاہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

"' نعت ورثہ کی تنقیدی نشستیں  : 22 نومبر 2019 | 29 نومبر 2019

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات