نور اخلاق کی تنویر رسول عربی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search



شاعر:عمران گونڈوی

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نور اخلاق کی تنویر رسول عربی

مرے ہر خواب کی تعبیر رسول عربی


ارض مکہ ابھی نازاں ہے وہ احساں لیکر

کر گئے کعبے کی تعمیر رسول عربی


سارے اصحاب کے نزدیک مسلم ہے یہی

رب کے قرآن کی تفسیر رسول عربی


آپ کے آنسوں بھی اللہ سے دیکھے نہ گئے

ہم ہوئے صاحب توقیر رسول عربی


مجھ گنہگار کو آزاد نہ چھوڑا جائے

ڈالئے پاؤں میں زنجیر رسول عربی


ہم نے قرآن سے پوچھا ہے عروج آدم

آیت اسری ہے تفسیر رسول عربی


بھر لو زخموں میں اے عمران غبار طیبہ

کر گئے خاک بھی اکسیر رسول عربی