نگر سونا مرے دل کا بسائیں یا رسول اللہ ۔ صدیق اللہ ظفر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: صدیق اللہ ظفر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نگر سونا مرے دل کا بسائیں یا رسول اللہ

مرے دل میں کبھی تشریف لائیں یا رسول اللہ


سلاطین زماں سے سر اٹھا کر بات کرلوں گا

مجھے قدموں میں گر اپنے بٹھائیں یا رسول اللہ


جھلک عشاق کو سرکار اک لمحہ بھی دکھلا دیں

ابد تک اہلِ دل خوشیاں منائیں یا رسول اللہ


تِری سرکار عالی ہے تِرا دربار عالی ہے

تِرے در سے زمانے فیض پائیں یا رسول اللہ


جو عاشق دور ہیں، مہجورہیں، مجبور وبے بس ہیں

وہ محرومِ تمنّا رہ نہ جائیں یا رسول اللہ


مرا وقت سفر ہے آپ کی ہیں منتظر آنکھیں

خدارا! اب تو آئیں، اب تو آئیں یا رسول اللہ


سگِ در ہے ظفر جیسا بھی ہے آقا تمہارا ہے

اسے در سے خدارا نہ اٹھائیں یا رسول اللہ