پھر رہا ہوں یوں بھی اترایا ہوا ۔ ارشد شاہین

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

ارشد شاہین

شاعر : ارشد شاہین


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پھر رہا ہوں یوں بھی اترایا ہوا

مدحِ آقا میرا سرمایا ہوا


نعت بھی اک شکل ہے اُس لطف کی

لطف بھی خاص ان کا فرمایا ہوا


وہ رفیقِ غار تھا کیا خوش نصیب

تا ابد جو ان کا ہمسایہ ہوا


آپ کے دم سے جہاں میں روشنی

نور ہے اک چار سو چھایا ہوا


محوِ گریہ میں نہیں ہوں بے سبب

نام ہے وہ دھیان میں آیا ہوا


حاصلِ عمرِ رواں اک خواب ہے

خواب جس میں نور تھا آیا ہوا


لکھ رہا ہوں مدحتِ اُمّی لقب

علم لرزاں ، عشق گھبرایا ہوا


محترم ہیں سب نبی ارشد مگر

آپ کا کب کوئی ہم پایا ہوا

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام