پیام خواتین فیس بک گروپ نعتیہ مشاعرہ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp piyaam group.jpg


رپورٹ : حاجرہ نور زریاب

پیام خواتین فیس بک گروپ کا نعتیہ مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

تمام تعریفیں اس مقتدرِ اعلی کے لیے جس نے میری محبتیں اپ کے دل میں پروان کی ورنہ اس دنیا میں بہت سے آفتاب سخن موجود ہیں جن کے سامنے میری چمک ایک جگنو سے بھی کم ہے،

انٹرنیشنل ہفت روزہ مجلہ پیام اور خواتین فیس بک گروپ کا چوبیسواں آن لائن طرحی مشاعرہ میں "مصرع طرح

ہم ہوکے بے قرار تجھے سوچتے رہے،

دیاگیاتھا، جس پر، شعراء وشاعرات نے مستعدی اور عمدگی کے ساتھ اپنے اپنے حسین وجمیل اشعار پیش کئے، جو یقیناً قابل تحسین وتعریف ہے۔خصوصی طور سے شامل شعراء میں

طاہر واسطی، انصاری عبدالقادر قیدی ، فیصل قادری گنوری، مفتاح الحسن مفتاح چشتی ، خاور چشتی، شعیب رضا پیلی بھیتی، امیرحمزہ نظامی، اڈمن پیام خواتین محترمہ منور جہاں زیدی،ثنا افروز پرتاپ گڑھی، اڈمن پیام خواتین زینب سروری، نذیرحسین بھٹی پونچھ، اعجازاحمد شرر نظامی،جاسم نوری، فرحان رضا امجدی، احمد جاسم، محمد جا بر رضا فیروز آبادی، فیضان رضا ساحر، محمدرضانقشبندی،نیاز احمد ثمرخلیل ، شاہد وارثی، شہزاد حیدر،اصغرشمیم، سلمیٰ رضا سلمی، شمیم رضا قیس بلرام پوری، ارشادالحق قادری، اسجد رانا راجپوت، اڈمن پیام خواتین،صدام حسین شیخ نازاں،سیال اثیر ہاشمی، سخاوت حسین آرزو، شان حیدر علوی، عبدالقادرجامی نیپال، ابیض سلطان پوری، توصیف رضا تحسینی، نور سعید مرکزی، شمس اعظم الہ آبادی، رفعت نوری، فائق بیضاءپوری، سلیم رضا، غلام مرتضی رضوی، شمس تبریز شمس ظہوری، اور انوار زین شامل رہے


پیام خواتین فیس بک گروپ میں چلائی جانے والی، فضلیۃ الشیخ حضورسید محترم فاضل میاں اشرفی میسوری مدظلہ العالی والنوارنی کی سرپرستی میں سرگرمی دیکھی ہوں اس کے لیے گروپ ایڈمن رضوانہ انجم انصاری صاحبہ وجملہ مدیران ومعاونین کوتہہ دل سے صد بار مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ مشاعرہ کامیاب رہا اپ کی کاوشات قابل مبارکباد ہیں جو آپ فروغ اردو کے لیے اپنا وقت صرف کررہیں ہیں اور اردو کی بقا کے لئے کوششیں کرتیں ہیں ،

" ‏حرف کی دنیا ایک صحرا ہوتی ہے جس کے ذرے ایک دوسرے میں جڑتے چلے جاتے ہیں اور اپنا مفہوم واضح کرتے چلے جاتے ہیں۔۔"

اسی طرح ہم شعراء بھی ایک دوسرے سے جڑے ہیں ادبی اعتبار سے شاعر زندگی جینا چاہتا ہے، زندگی کی نزاکتوں کو سمجھتا ہے، رشتوں کے درمیان پیدا ہونے والی الجھنوں کا ادراک رکھتا ہے اور اس کے حکیمانہ تدارک کی معرفت بھی اس کو حاصل ہے:اسی بنا پر وہ ایک اچھا تخلیق کار بھی ہوتا ہے ممنون ہوں کہ اپ نے عزت بخشی ۔الفاظ انسانی تخیل کے آئینہ دار، افکار باطنیہ کے مظہر اور ما فی الضمیر کے اظہار کا وسیلہ ہوتے ہیں۔ صاحبِ نطق کا الفاظ کے مزاج اور ان کے برمحل استعمال سے واقف ہونا ان کی اثرپذیری کی قوت بڑھانے میں ممدومعاون ہوتا ہے۔ الفاظ ہی ہمارے احساسات دوسروں تک اور دوسروں کے جذبات ہم تک پہنچانے کا موثر ذریعہ ہیں اور ان کا چناؤ انسان کی فکری و ذہنی قدوقامت کا ثبوت دیتا ہے۔ملک سخن پر انہی کی شاہی رہی ہے جن کے سامنے الفاظ دست بستہ غلاموں کی طرح صف بہ صف کھڑے رہے۔

پیام خواتین کے طرحی مشاعرے میں شامل ہونے والے آپ تمام شعراء اکرام قابل مبارکباد ہیں جنھوں نے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اسے کامیابی بخشی اللہ سے مزید کامیابی کے لیے دعاگو ہوں

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات