چاند سے ان کے چہرے پر گیسوئے مشک فام دو ۔ حامد رضا بریلوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: حامد رضا بریلوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

چاند سے ان کے چہرے پر گیسوئے مشک فام دو

دن ہے کھلا ہوا مگر وقت سحر ہے شام دو


ہاتھوں سے چار یار کے ہم کو ملیں گے چار جام

دست حسن حسین سے اور ملیں گے جام دو


تلووں سے ان کے چار چاند لگ گئے مہر و ماہ کو

ہیں یہ انہیں کی تابشیں اور ہیں انہیں کے نام دو


کیسی بقا کہاں فنا خود ہے فنا کو بھی فنا

موت کو بھی ہے ایک دن، موت پہ اذن عام دو


خیر سے خدا وہ دن لائے دونوں حرم ہمیں دکھائے

زم زم و مئیر فاطمہ کے پئیں چل کے جام دو


پی کے پلا کے میکشو، کچھ تو بچی کچی ہی دو

قطرہ قطرہ ہی سہی کچھ تو برائے نام دو


اب تو مدینہ لو بلا، گنبد سبز دو دکھا

حامد و مصطفے تیرے، ہند میں ہیں غلام دو