کرتے ہیں دوا سب کی، سرکار مدینے میں

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

شاعر: فاروق رضا

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کرتے ہیں دوا سب کی، سرکار مدینے میں

پاتے ہیں شفا سارے، بیمار مدینے میں


صدقے میں محمد کے، یہ ارض و سماں قائم

قدرت کے ہیں پوشیدہ اسرار مدینے میں


کیا نقشہ یہ دنیا کا، کیا حسن ہے جنت کا

بے مثل ہے آقا کا، دربار مدینے میں


منگتوں کو طلب سے بھی، دیتے ہیں سوا آقا

ہوجاتے ہیں مفلس بھی، زردار مدینے میں


مردہ جو سمجھتے ہیں، یہ ان کی جہالت ہے

زندہ ہیں رسولوں کے، سردار مدینے میں


قدموں میں جگہ پاؤں، حسرت یہ رضا کی ہے

ہوجائے مرا مدفن، سرکار مدینے میں