کس کا جمال ناز ہے جلوہ نما یہ سو بہ سو ۔ رئیس امروہوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : رئیس امروہوی

یہ نعت فارسی شاعرہ قرت العین طاہرہ کی ایک مشہور غزل "گر بہ تو افتدم نظر چہرہ بہ چہرہ ، رو بہ برو" کی طرز پر اور اسی زمین میں کہی گئی ہے ۔

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کس کا جمال ناز ہے جلوہ نما یہ سو بسو

گوشہ بگوشہ دربدر قریہ بہ قریہ کو بہ کو


اشک فشاں ہے کس لئے دیدہ منتظر میرا

دجلہ بہ دجلہ یم بہ یم چشمہ بہ چشمہ جو بجو


میری نگاہ شوق میں حسن ازل ہے بے حجاب

غنچہ بہ غنچہ گل بہ گل لالہ بہ لالہ بو بہ بو


جلوہ عارض نبی رشک جمال یوسفی

سینہ بہ سینہ سر بہ سر چہرہ بہ چہرہ ہو بہ ہو


زلف دراز مصطفی گیسوئے لیل حق نما

طرہ بہ طرہ خم بہ خم حلقہ بہ حلقہ مو بہ مو


یہ میرا اضطراب شوق رشک جنون قیس ہے

جذبہ بہ جذبہ دل بہ دل شیوہ بہ شیوہ خو بہ خو


تیرا تصور جمال میرا شریک حال ہے

نالہ بہ نالہ غم بہ غم نعرہ بہ نعرہ ہو بہ ہو


بزم جہاں میں یاد ہے آج بھی ہر طرف تیری

قصہ بہ قصہ لب بہ لب خطبہ بہ خطبہ رو بہ رو


کاش ہو ان کا سامنا عین حریم ناز میں

چہرہ بہ چہرہ رخ بہ رخ دیدہ بہ دیدہ دو بہ دو


عالم شوق میں رئیس کس کی مجھے تلاش ہے

خطہ بہ خطہ راہ بہ راہ جادہ بہ جادہ سو بہ سو


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

فیض احمد فیض | احمد ندیم قاسمی | عرفان صدیقی