کوئی ایک سطر نہ باب ہے ترے نام پوری کتاب ہے ۔ اقبال کوثر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: اقبال کوثر

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کوئی ایک سطر نہ باب ہے

ترے نام پوری کتاب ہے


ترے در پہ جانا طلب مری

تجھے دیکھنا مرا خواب ہے


ہمہ کائنات سوال تھی

ترا انتخاب جواب ہے


(ق) مرا مدّعا ، مرا منتہا

فقط آپ ہی کی جناب ہے

مری تشنگی کے لیے ندی

کوئی اور ہے ، تو سراب ہے


تری مدحِ پاک کے بحر میں

مری سعیٔ فکر حباب میں

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام