گنبدِ سبز اگر دیدہء تر میں آ جائے ۔ ارشد محمود ناشاد
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر: ارشد محمود ناشاد
بشکریہ : فراز عرفان
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
گنبدِ سبز اگر دیدہء تر میں آ جائے
نور کا سیل مرے فکر و نظر میں آ جائے
دل کے آنگن میں نمویاب ہو اک شاخِ درود
زندگی اجڑے ہوئے خاک کے گھر میں آ جائے
جس پہ لکھا ہو مدینہ ہے یہاں سے نزدیک
سنگِ میل ایسا مری راہ گزر میں آ جائے
تیری توصیف رہے میرے لبوں پر ضوریز
اک اجالا سا مرے شام و سحر میں آ جائے
آپ کی سیرتِ اطہر ہو اگر روحِ عمل
وسعتِ قلب و نظر، قلب و نظر میں آ جائے
تیرے دیدار کی خواہش رہے سرمایہِ زیست
تیری نسبت کا شرف زادِ سفر میں آ جائے
میں بھی بوصیریؒ کے قدموں سے لپٹنے لگ جاؤں
نعت کا رنگ مرے حرفِ ہنر میں آ جائے