ہر سمت موجزن ہے جو فیضانِ مصطفیٰ(ڈاکٹر مجیب شہزرؔ)

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

دبستان نعت ۔ شمارہ نمبر 2


شاعر : ڈاکٹر مجیب شہزر

مطبوعہ : دبستان نعت ۔ شمارہ نمبر 2

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہر سمت موجزن ہے جو فیضانِ مصطفیٰ

احسانِ مصطفیٰ ہے یہ احسانِ مصطفیٰ

دنیا سنور گئی مرا عقبیٰ سنور گیا

ہاتھوں میں آگیا مرے دامانِ مصطفیٰ

فرما دیا کہ اُمّتِ عاصی کی مغفرت

پوچھا خدا نے جب کبھی ارمانِ مصطفیٰ

اے آفتابِ حشر ترا غم نہیں ہمیں

ہم اُمّتی ہیں سایہ نشینانِ مصطفیٰ

حالانکہ یورشیں تو بہت ہیں خزائوں کی

لیکن مہک رہا ہے گلستانِ مصطفیٰ

کترا کے ان سے گردشِ دوراں گزر گئی

جو بھی ہوئے ہیں نغمہ سرایانِ مصطفیٰ

حائل تھے درمیاں جو حجابات اُٹھ گئے

یہ عظمتِ رسول ہے یہ شانِ مصطفیٰ

ہم جن کو آسمانی صحیفہ کہیں مجیبؔ

مدّاحِ مصطفیٰ ہیں ثنا خوانِ مصطفیٰ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png


گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات


"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659


زیادہ پڑھے جانے والے کلام