ہمراہ میرے خود مری منزل سفر میں ہے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: عزیز بارہ بنکوی

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہمراہ میرے خود مری منزل سفر میں ہے

کعبہ ہے دل میں گنبد خضریٰ نظر میں ہے


جاتے ہیں سوئے عرش نبی کہہ دو جبرئیل

برق جمال یار لباس بشر میں ہے


صدیق کا وقار نبی سے ہے کم مگر

صدیق کا وقار نبی کی نظر میں ہے


اے ساریہ پہاڑ کی جانب نظر کرو

دیکھو مقام جنگ نگاہ عمر میں ہے


اللہ رے شہادت عثماں کا مرتبہ

شاہد کلام پاک ہے مقتل بھی گھر میں ہے


ہجرت کی شب نظام رسالت کے ذمیدار

مولی علی ہیں ماہ رسالت سفر میں ہے


ہم ہیں غلام سید کونین اے عزیز

سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے