ہم بھی ان کے دیار جائیں گے ۔ محمد علی ظہوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Muhammad Ali Zahoori Kasuri.jpg

مرکزی صفحہ
اردو نعتیں
پنجابی نعتیں

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہم بھی ان کے دیار جائیں گے

جائیں گے بار بار جائیں گے


ان کے در پہ نثار کرنے کو

لے کے اشکوں کے ہار جائیں گے


خاکِ طیبہ کی خاک ہونے کو

ہم بھی مستانہ وار جائیں گے


جِس پہ دورِ خزاں نہیں آتا

دیکھنے وہ بہار جائیں گے


آئے گا ایک دن کہ سُوئے حرم

ہوکے مثلِ غبار جائیں گے


وہ ظہوری عجب سماں ہوگا

جب سرِ کوئے یار جائیں گے