ہوے ہیں گھر میں جس دن سے دئیے روشن تلاوت کے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: عزم شاکری

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہوے ہیں گھر میں جس دن سے دئیے روشن تلاوت کے

مچلتے پھر رہے ہیں سر پہ سائے ابر رحمت کے


در سرکار پر جاکر عقیدت سے لٹاوُں گا

مری آنکھوں میں جو محفوظ ہیں موتی ندامت کے


پلٹ کر آگیا سورج قمر کے ہو گئے ٹکڑے

مرے آقا نے جب اعجاز دکھلا ئے نبوت کے


جنہوں صدق دل سے پڑھ لیا ہے کلمہُ طیب

وہی ہوں گے یقینا حشر میں حقدار جنّت کے


یہ ا نکی ایک انگلی کے اشارے کا نتیجہ ہے

گڑے ہیں ہند میں پرچم غلا مانِ رسالت کے