ہے جہاں محو خود نمائی میں ۔ عنبرین حسیب عنبر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: عنبرین حسیب عنبر

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہے جہاں محو خود نمائی میں

خوش ہوں میں آپؐ کی گدائی میں


اسمِ احمدؐ ورق پہ لکھتے ہی

آگیا نور روشنائی میں


بھیجتی ہوں درود آقاؐ پر

میں فرشتوں کی ہم نوائی میں


کس سے تشبیہہ دوں مرے آقاؐ

آپؐ سا کون ہے خدائی میں


مل گیا ربِّ کائنات مجھے

سرورِ دیںؐ کی رہنمائی میں


لاکھ بدلے چلن زمانے کا

میں رہوں عشقِ مصطفائیؐ میں


نعتؐ کہنے میں ہے جو سرشاری

وہ کہاں ہے غزل سرائی میں


رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25