سائبان ِ رحمت
کتاب کا نام : سائبان ِ رحمت
شاعر : ساگر ترپاٹھی
سال اشاعت : 2018
سائبان رحمت کی اشاعت
ایودھیا(نیٹ نیوز) ہندو پنڈت رام ساگر پرتھوی پل نے اپنے نعتیہ کلام پر مشتمل مجموعے کو ’’سائبان رحمت‘‘ کے نام سے شائع کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایودھیا کے مندر رام لعل ویناس کے 68 سالہ پنڈٹ ساگر ترپاٹھی ’’ وشوا براہمن پریشد‘‘ کے صدر اور ادبی ذوق بھی رکھتے ہیں تاہم ان کی وجہ شہرت پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں مداح سرائی ہے ۔ وہ حمد و نعت لکھتے اور مشاعروں میں پڑھتے ہیں۔پنڈت رام ساگر مشاعروں میں ب اپنے کلام کا آغاز حمد سے کر کے نعتیہ اشعار پیش کرتے ہیں۔ اب انہوں نے اپنی حمداور نعتوں پر مشتمل کتاب سائبان رحمت کے نام سے شائع کی ہے جسے پورے بھارت میں سراہا جا رہا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم عالمگیر شخصیت تھے جنہوں نے انسانیت کو محبت اور شفقت کا درس دیا اور خواتین کو عزت و تکریم سے نوازا۔ ایسی ہمہ جہت شخصیت کو صرف مسلمانوں کے لیے مخصوص کردینا انصاف نہیں، وہ پوری دنیا کے لیے رحمت ہیں جس کے سائے تلے پوری انسانیت فلاح پا سکتی ہے ۔ <ref> https://roznama92news.com/%DA%A9%D8%A7-%D9%86%D8%B9%D8%AA%DB%8C%DB%81-%DA%A9%D9%84%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%B0%D8%B1%DB%8C%D8%B9%DB%92-%D9%86%D8%A8%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%DB%8C%D9%85-%EF%B7%BA-%DA%A9%D9%88-%D8%AE%D8%B1%D8%A7%D8%AC-%D8%B9%D9%82%DB%8C%D8%AF%D8%AA </ref>
مزید دیکھیے
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
اس سال کی کچھ اہم کتابیں | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں
|
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |