زبیر نور پوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:35، 22 جولائی 2023ء از 49.32.177.46 (تبادلۂ خیال) («اپنے شہر کے سب سے پہلے صاحب کتاب شاعر زبیر نور پوری کا تعلق شہر نور پور ضلع [[بجنور][ اتر پردیش سے ہے آپ کی ولادت 20 جولائی سن 1954ء کو نور پور میں ہوئی آپ کی تعلیم و تربیت مدرسے میں ہوئی آپ شاعر ہونے کے ساتھ بہترین حافظ قرآن بھی تھے ===آغاز...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

اپنے شہر کے سب سے پہلے صاحب کتاب شاعر زبیر نور پوری کا تعلق شہر نور پور ضلع [[بجنور][ اتر پردیش سے ہے آپ کی ولادت 20 جولائی سن 1954ء کو نور پور میں ہوئی آپ کی تعلیم و تربیت مدرسے میں ہوئی آپ شاعر ہونے کے ساتھ بہترین حافظ قرآن بھی تھے

آغاز سخن

شعرو سخن سے آپ کی آشنائی طالب علمی کے زمانے میں ہی ہوگئ تھی آپ کے مدرسے میں ہر جمعرات کو ایک جلسہ منعقد ہوتا تھا جس میں تمام طلباء و طالبات معروف شعراء کی تخلیقات پیش کرتے تھے یہ ان دنوں کی بات ہے جب آپ کی عمر 8 برس کی تھی ایک طالب علم علامہ اقبال کی نظم جگنو سنایا کرتا تھا جس کے مطلع کا پہلا مصرعہ اس طرح پڑھتا تھا سورج کی روشنی ہے کا شانا چمن میں جو آپ کی سماعت پر بار گزرتا ہمیشہ کی طرح آپ جلسے کے اختتام پر علامہ اقبال کی نظم کے مصرعے کی گردان کرتے تو زبان سے مصرعہ خود بخود اس طرح سے ادا ہونے لگتا سورج کی روشنی ہے کاشانئہ چمن میں آپ کے ذہن میں یہ بات آئی کی یہ مصرعہ اسی طرح موزوں ہوگا سن بلوغت میں جب آپ نے شعری مطالعہ کے آغاز کیا تو (بانگ دراں) میں موزوں مصرعہ پاکر آپ کو انتہائی خوشی ہوئی لہٰذا 8 جولائی 1975 میں پہلی بار آپ نے ایک طرحی مشاعرے میں شرکت کی وہاں آپ کی ملاقات گوہر نور پوری سے ہوئی ابتدا میں آپ نے ان کی شاگردی اختیار کی یہ سلسلہ 1984 تک چلا اس کے بعد 1991 تک مشیر جھنجھانوی کے زیر سایہ آپ اپنی فن کو سنوارتے رہے بعد ازاں تا حیات محمود الحسن ماہر کے مشوروں سے فیضیاب ہوتے رہے آپ کا ایک شعری مجموعہ "زندگی کے روبرو" شائع ہوکر ہر خاص و عام میں سرمایئہ داد و تحسین حاصل کر چکا ہے آپ کے چھوٹے بھائی فضل الرحمن انصاری جو بجنور ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ہیں چونکہ وہ آپ سے بیحد محبت فرماتے ہیں اور انہیں شعرو ادب سے انسیت بھی بہت ہے اسلئے آپ کی یاد میں ادبی نشستوں اور مشاعروں کا اہتمام وہ اکثر کرتے رہتے ہیں نیز آپ کی کتاب (زندگی کے روبرو کو تکمیلی مراحل تک پہونچانے میں بھی فضل الرحمن انصاری کا بہت اہم کردار رہا ہے علاوہ ازیں اپنے دوست عالم نظامی کے حوالے سے نعت کائنات کی اہمیت کو جاننے کے بعد یہ ان کی کوششوں کا نتیجہ ہے جو آج نعت کائنات پر ان کے بھائی حافظ زبیر کا صفحہ ترتیب دیا گیا-