جاری ہوا فیضان حضور آپکے در سے
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 17:51، 16 فروری 2020ء از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === جا...)
شاعر : مرزا حفیظ اوج
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
جاری ہوا فیضان حضور آپکے در سے
ہم کو مِلا رحمن حضور آپکے در سے
اَشکوں سے بھری آنکھ، شہا درد بھرا دل
لایا میں یہ سامان حضور آپکے در سے
سرکار مری جھولی بھی چوکھٹ پہ ہے پھیلی
پاتے ہیں سبھی، دان حضور آپکے در سے
سرکار مجھے خدمتِ در کوئی عطا ہو
بخشش کا ہو سامان حضور آپکے در سے
مل جائیں مرے کاسہء وجدانِ ثنا کو
کچھ لفظ ثنا خوان، حضور آپکے در سے
مٹی میں ملے تاجِ رعونت، جنہیں راندہ
شہ ہو گئے دربان حضور آپکے در سے
طالب ہوں اُسی در کا میں، منگتا ہوں گدا ہوں
ہے اوجؔ کی پہچان حضور آپکے در سے
مزید دیکھیے
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|