جس کو بھی نعت گوئی کا فیضان مل گیا

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:57، 20 فروری 2020ء از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === جس...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جس کو بھی نعت گوئی کا فیضان مل گیا

بے شک سخن سرائی کا عرفان مل گیا


عشقِ نبی کو جس نے بھی دل سے لگا لیا

کامل اُسی کو اصل میں ایمان مل گیا


میں بھی رجوعِ حق کے لئے طیبہ جاؤنگا

قرآں میں مجھ کو ”جاؤک“ فرمان مل گیا


سیرت کو اُنکی اوڑھ کے عالم سے جو چلا

اس کو ہی سرفرازی کا عنوان مل گیا


جب سے ملا ہے اوجؔ یہ طورِ ثنائے شہ

ذوقِ سخن کو شاہ کا فیضان مل گیا


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات