جو لب پہ خیر الوریٰ ؐ کے آیا وہ لفظ فرمان ہوگیا ہے ۔ گوھر ملسیانی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:50، 25 مارچ 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: گوھر ملسیانی === نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم === جو لب پہ خیر الوریٰ ؐ کے آی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: گوھر ملسیانی

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم

جو لب پہ خیر الوریٰ ؐ کے آیا وہ لفظ فرمان ہوگیا ہے

بہارِ مدحت کاہے وہ مژدہ ،ثنا کا عنوان ہوگیا ہے


چمک اٹھی پھر حسین محفل، درودِ خیر لبشرؐ کی ضو سے

چلاہے ذکرِ حضورؐ جب بھی وہ نورِ عرفان ہوگیا ہے


دیارِ طیبہ میں شب گزارے ، جہاں محبت کے ہیں نظارے

جومدتوں سے ترس رہاتھا وہ انؐ کا مہمان ہوگیا ہے


رسولِ اکرمؐکی پیروی میں گذاری جس نے حیات اپنی

غریب ونادار وہ گدابھی، جہاں کا سلطان ہوگیا ہے


وہی ہے عشقِ نبیؐ میں کامل ہے،وہی ہے حبِّ نبیؐ کاوارث

رہِ محبت میں چلتے چلتے فنا جوانسان ہوگیا ہے


ملیں ضیائیں مجھے ہنرکی،وقارِ صوت وصدا بھی نکھرا

رسولِ رحمت ؐ کاذکرِ انور،اسی کی پہچان ہوگیا ہے


نہیں ہے گوہرؔ تمہیں سلیقہ کہ پھول الفاظ کے سجاؤ

جوکہہ رہے ہوثنائے خواجہؐ،خدا کااحسان ہوگیا ہے


رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25