خامشی، غار حرا، دل میرا ۔ نذیر قیصر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 04:15، 4 نومبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : نذیر قیصر خامشی ، غارِ حرا ، دِل میرا تیرے قدموں کی صدا دِل میرا گنبد ِ سبز...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : نذیر قیصر

خامشی ، غارِ حرا ، دِل میرا

تیرے قدموں کی صدا دِل میرا


گنبد ِ سبز پہ تاروں کا ہجوم

اورسرِ بابِ دُعا دِل میرا


صبح کے ساتھ جھکی شاخِ گلاب

شاخ کے ساتھ جھکا دِل میرا


لوح در لوح ترے نقشِ قدم

حرف در حرف لکھا دِل میرا


ڈوبتی رات کے سنّاٹے میں

اِک کتاب ،ایک دیا دِل میرا


روشنی طاقِ ابد سے اُتری

اور ستارے نے کہا ،دِل میرا


جن زمانوں میں تری خوشبو تھی

اُن زمانوں کی ہوا ،دِل میرا


مزید دیکھیے

غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی