"خسروی اچھی لگی نہ سروری اچھی لگی ۔ عبدالستار نیازی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر : عبدالستار نیازی ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== خسروی اچھی لگی نہ سرور...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
(ایک دوسرے صارف کا ایک درمیانی نسخہ نہیں دکھایا گیا)
سطر 1: سطر 1:
[[ملف:Abul Sattar Niazi.jpg|link=عبدالستار نیازی]]
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}
[[زمرہ: خاص نعتیں ]]
[[زمرہ : ایک زمین دو کلام ]]


شاعر : [[عبدالستار نیازی]]
شاعر : [[عبدالستار نیازی]]
سطر 73: سطر 77:
==== مزید دیکھیے ====
==== مزید دیکھیے ====


[[عبدالستار نیازی]]
[[ صبح بھی اچھی لگی اور شام بھی اچھی لگی ۔ خمار بارہ بنکوی ]]
 
----------
 
{{ٹکر 1 }}
{{ٹکر 2 }}
{{باکس شاعری }}
{{باکس 1 }]

حالیہ نسخہ بمطابق 11:18، 24 مئی 2018ء

Abul Sattar Niazi.jpg

شاعر : عبدالستار نیازی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خسروی اچھی لگی نہ سروری اچھی لگی

ہم فقیروں کو مدینے کی گلی اچھی لگی


دور تھے تو زندگی بے رنگ تھی بے کیف تھی

ان کے کوچے میں گئے تو زندگی اچھی لگی


میں نہ جاوں گا کہیں بھی در نبی کا چھوڑ کر

مجھ کو کوئے مصطفیﷺ کی چاکری اچھی لگی


یوں تو کہنے کو گزاری زندگی میں نے مگر

جو در آقا پہ گزاری وہ گھڑی اچھی لگی


والہانہ ہو گئے جو تیرے قدموں پر نثار

حق تعالی کو ادا ان کی بڑی اچھی لگی


ناز کر تو اے حلیمہ سرور کونینﷺ کو

گر لگی اچھی تو تیری جھونپڑی اچھی لگی


ساقی کوثر کا جس کو مل گیا جام ولا

کب اسے پھر مئے کدہ اور مئے کشی اچھی لگی


بے خودی میں کھینچ کے آجاتے ہیں آقاﷺ کے غلام

محفل نعت نبی جس جا سجی اچھی لگی


رکھ دیئے سرکارﷺ کے قدموں پہ سلطانوں نے سر

سرور کون و مکاں کی سادگی اچھی لگی


دور رہ کر آستان سرور کونین سے

زندگی اچھی لگی نہ بندگی اچھی لگی


تھا مری دیوانگی میں بھی شعور احترام

میرے آقا کو مری دیوانگی اچھی لگی


مہر و ماہ کی روشنی مانا کہ ہے اچھی مگر

سبز گنبد کی مجھے تو روشنی اچھی لگی


آج محفل میں نیازی نعت جو میں نے پڑھی

عاشقان مصطفیﷺ کو وہ بڑی اچھی لگی


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صبح بھی اچھی لگی اور شام بھی اچھی لگی ۔ خمار بارہ بنکوی


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے اضافہ شدہ کلام

{{باکس 1 }]