سر تا با فلک پھر ہوئے انوار نمایاں

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:58، 20 فروری 2020ء از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === سر...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

سر تا با فلک پھر ہوئے انوار نمایاں

پھر جشنِ ولادت کے ہیں آثار نمایاں


آقا کی ولادت پہ سجے ارض و سماوات

ہیں آمدِ سرکار کے اظہار نمایاں


معراج پہ جبریل کے جلتے تھے جہاں پرَ

قوسین تلک اُن کی تھی رفتار نمایاں


صدیق و عمر، حضرتِ عثمان و علی کے

ہیں حلقہء عشّاق میں دِلدار نمایاں


مخمور کئے دیتے ہیں مخمور یہ ہو کر

میخانہء احمد کے ہیں میخوار نمایاں


آقا نے مجھے اوجؔ ہی بخشا ہے تبھی تو

رہتے ہیں مری نعت کے اشعار نمایاں


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات