ضیا ہے روشنی ہے ان کی چوکھٹ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 17:50، 16 فروری 2020ء از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === ضی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ضیا ہے روشنی ہے اُن کی چوکھٹ

مرے دل میں بسی ہے اُن کی چوکھٹ


وسیلہ بن گیا خلدِ بریں کا

”صدائیں دے رہی ہے ان کی چوکھٹ“


زمیں تا آسماں روشن ہوئے سب

کہ قطعِ تیرگی ہے ان کی چوکھٹ


گنہ گارو! نویدیں مغفرت کی

مسلسل دے رہی ہے ان کی چوکھٹ


دلِ مضطر ادب کی جا یہی ہے

مقامِ عاجزی ہے ان کی چوکھٹ


کیا ہے ظلم جانوں پر، چلے آؤ

شفاعت گہہ یہی ہے ان کی چوکھٹ


یہاں ہر اوجؔ آکر سرنگوں ہے

بہ بامِ آگہی ہے ان کی چوکھٹ


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات