"طیبہ کی اُس ریت پہ پھولوں کے مسکن قربان ۔ نجم الاصغر شاہیا" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: link=نجم الاصغر شاہیا شاعر : نجم الاصغر شاہیا === {{نعت}} === طیبہ کی اُس ریت پہ پ...) |
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 20: | سطر 20: | ||
میرے وطن میں | میرے وطن میں دریاوں اور نہروں کا اِک جال | ||
اُس بے آب زمیں پر میرا سارا وطن قربان | اُس بے آب زمیں پر میرا سارا وطن قربان |
نسخہ بمطابق 11:48، 13 جنوری 2019ء
شاعر : نجم الاصغر شاہیا
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
طیبہ کی اُس ریت پہ پھولوں کے مسکن قربان
اُس پہ مری سرسبز زمینوں کے دامن قربان
اُس وادی پہ کاغان اور کالام کا حُسن نثار
اُس پہ مری اور شنگریلا کے سُندر بَن قربان
اُس پہ شجاع آباد کے اور ملتان کے باغ فدا
اُس پہ چَوّا سَیدن شاہ کے سارے چمن قربان
میرے وطن میں دریاوں اور نہروں کا اِک جال
اُس بے آب زمیں پر میرا سارا وطن قربان
اُس مینار کے گُن گائے مینارِ پاکستان
اُس گنبد پر تاج کے معماروں کا فن قربان
اُس روضے کی فیضرسانی دہر میںچاروں اور
اُس پر پورب، پچھّم، اُتَر اور دَکھن قربان
نجم الاصغر آج یہ تُو نے کیسی نعت کہی
تجھ پر ، سعدی و جامی کا اسلوبِ سخن قربان
مزید دیکھیے
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |